English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا اور طالبان کے مابین خفیہ ملاقات مثبت رہی،امریکی میڈیا 

share with us

طالبان کا اصرار تھا افغان حکومت کا کوئی بھی اہلکار اس مذاکراتی عمل میں شامل نہیں ہو گا،رپورٹ 

واشنگٹن:30؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) امریکا آج کل افغانستان کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔امریکی حکومت طالبان سے براہ راست بات چیت کے امکانات کی تلاش میں تھی اور اس سلسلے میں اوّلین پیش رفت بھی سامنے آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کے نمائندوں اور افغان طالبان کے مابین ہونے والی خفیہ ملاقات سے مثبت اشارے ملے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کا اصرار تھا کہ افغان حکومت کا کوئی بھی اہلکار اس مذاکراتی عمل میں شامل نہیں ہو گا۔اس سے قبل امریکی حکومت ہمیشہ سے یہ کہتی آئی ہے کہ طالبان کو کابل حکومت سے بات چیت کرنی چاہیے اور امن عمل کا آغاز لازماً افغان سربراہی میں ہی ہونا چاہیے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا