English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن کے شہر الحدیدہ میں تازہ فضائی حملے، متعدد اہم تنصیبات تباہ

share with us

کئی اہم عمارتوں سمیت شہر کو پانی فراہم کرنے والا ایک مرکزی پلانٹ بھی تباہ ہوا ،عالمی ادارے کا بیان 


نیویارک:30؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سعودی قیادت میں عرب اتحادی طیاروں کے یمنی بندرگاہی علاقے الحدیدہ میں حالیہ حملوں میں ایک واٹر پلانٹ تباہ ہو گیا ہے جبکہ علاقے کے شہریوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ چھبیس، ستائیس اور اٹھائیس جولائی کو ہونے والے ان فضائی حملوں میں کئی اہم عمارتوں سمیت شہر کو پانی فراہم کرنے والا ایک مرکزی پلانٹ بھی تباہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی کوشش کے بعد الحدیدہ میں فریقین کے درمیان لڑائی بند ہوئی تھی۔ عالمی ادارے نے خبردار کیا تھا کہ اس علاقے میں لڑائی سے یمن میں امدادی سامان کی ترسیل شدید متاثر ہو گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا