English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیونسی جج نے بن لادن کے مبینہ باڈی گارڈ کو رہا کر دیا

share with us

تیونس:28؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)جرمنی سے ڈی پورٹ ہونے والے القاعدہ کے مقتول لیڈر اسامہ بن لادن کے مبینہ باڈی گارڈ کو ایک تیونسی عدالت نے رہا کر دیا ہے۔ اس شخص کی شناخت سیمع  کی حیثیت سے کی جاتی ہے اور اسے رواں ماہ کے اوائل میں جرمن حکام نے ملک بدر کیا تھا۔ تیونسی حکام نے اسے وصول کرتے ہی پندرہ ایام کے لیے مقید کر دیا تھا۔ عدالت نے تفتیشی عمل مکمل ہوتے ہی سمیع اے کو رہا کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ تیونس کے حکومتی ترجمان کے مطابق بن لادن کا مبینہ باڈی گارڈ تیونس کی حدود سے باہر نہیں جا سکے گا۔ اُدھر جرمن شہر گیلزن کرشن کی عدالت نے سمیع اے کی ملک بدری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اُسے فورآ واپس لانے کی ہدایت کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا