English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق آرمینیائی صدر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

share with us

ایریوان:28؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)آرمینیا کی ایک عدالت نے سابق صدر رابرٹ کوچاریان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ آرمینیائی پراسیکیوٹر آفس نے یہ وارنٹ گرفتاری سن 2008 کے صدارتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کے تناظر میں حاصل کیے ہیں۔ عدالت نے سابق صدر کی گرفتاری کے حق میں فیصلہ رات گئے جاری رہنے والی سماعت کے بعد دیا۔ سابق صدر کے وکیل کے مطابق عدالتی کارروائی شروع ہونے تک کوچاریان مقید رکھے جائیں گے۔ سابق صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی اتحادی اور سابق صدر سارکیسیان کی کامیابی کے لیے دھاندلی کی تھی۔ الزامات ثابت ہونے کی صورت میں انہیں پندرہ برس تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا