English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں حکومت گرانا نہیں چاہتے، امریکا کی وضاحت

share with us

واشنگٹن:28؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا کا کہنا ہے کہ ایران میں حکومت کو گرانے یا تبدیل کرنے کی باتیں قیاس آرائیوں پر مشتمل ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹِس نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران واضح کیا ہے کہ امریکا ایران میں حکومت تبدیل کرنا یا گرانا نہیں چاہتا البتہ امریکا کی ترجیح ایران کا مشرق وسطیٰ کے لیے منفی رویہ تبدیل کرانا ضرور ہے جس کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔امریکی وزیردفاع جیمز میٹیس نے مزید کہا ہے کہ ایران کی جانب سے دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے کے شواہد موجود ہیں۔ خطے میں قیام امن کے لیے اب ضروری ہو گیا ہے کہ ایران خطے میں اپنی فوج، خفیہ اداروں اور پراکسی کا استعمال بند کرے دوسری جانب ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے ٹرمپ کو متنبہ کیا ہے کہ یہ جنگ امریکا کو تباہ کر دے گی، جنگ کا آغاز آپ نے کیا تو اختتام ایران کرے گا۔واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر دہشت گردوں کی سپورٹ کا الزام عائد کر کے مئی 2018 میں ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہو گیا تھا جس کے بعد  سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور حالیہ کچھ روز سے دونوں کی جانب سے سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا