English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان : عمران خان کا قوم کے نام پہلا خطاب ، پڑھیں تقریر کی 10 اہم باتیں

share with us

:26؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بننی اب تقریبا طے ہوگئی ہے ۔ عمران خان نے پارٹی کو غیر متوقع سبقت ملنے کے بعد قوم کے نام خطا کیا ۔ اس دوران انہوں نے پاکستانی عوام سے کئی عہد و پیمان بھی کئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس ملک میں حکمرانی کا نظام ٹھیک نہیں ہوگا اس وقت تک سرمایہ کاری آنی مشکل ہے ۔

انہوں نے پچھلی حکومتوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس سے پہلے کبھی اتنا قرض نہیں لیا ، اس سے پہلے روپے کی قدر میں کبھی اتنی گراوٹ نہیں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ۔

عمران خان کے خطاب کی 10 اہم باتیں : ۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اپنے تعلقات بہتر کرنے چاہئیں، پاکستان اور ہندوستان کو آپس میں تجارت بڑھانی چاہیے۔  انہوں نے ہندوستان کو مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک قدم ہماری طرف آئیں گے تو ہم دو قدم آپ کی طرف بڑھیں گے۔

 

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے یورپ کی طرح کے تعلقات چاہتا ہوں جہاں دونوں ممالک کی سرحدیں کھلی ہوئی ہوں اور ہم افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے بھی ہر ممکن تعاون کریں گے۔

 

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری آدھی سے زیادہ آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے تو ایسے ماحول میں وزیراعظم ہاؤس جیسے محل میں رہنے میں شرم محسوس کروں گا۔

 

 

عمران خان نے کہا کہ ہم ایسے ادارے قائم کریں گے جو اس ملک کے گورننس سسٹم کو ٹھیک کریں گے، پاکستان کو ایسی گورننس دیں گے جو آج سے پہلے کسی حکومت نے نہیں دی۔

 

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں احتساب وزیروں سے شروع ہو گا اور قانون سب کے لیے برابر ہو گا، آج مغرب ہم سے آگے ہے تو اس کی وجہ یہی ہے کہ وہاں قانون کسی کے ساتھ امتیاز نہیں کرتا۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ڈھائی کروڑ پاکستانی بچہ اسکولوں سے باہر ہے، دنیا میں سب سے زیادہ ہماری خواتین زچہ و بچہ کے مرحلے میں مر جاتی ہیں اور پینے کا صاف پانی نہ ملنے کے باعث دنیا میں سب سے زیادہ پاکستانی بچے مر جاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت سادگی سے رہے گی اور حکومت فیصلہ کرے گی کہ وزیراعظم ہاؤس کی جگہ کون سا ادارہ بنے گا اور تمام گورنر ہاؤسز کو بھی عوام کے استعمال میں لایا جائے گا۔عمران خان کے مطابق وہ پاکستان کو ایسی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں ، جس طرح پیغمبر اسلام نے بنائی تھی ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں ساری پالیسیاں کمزور طبقے اور غریب کسانوں کے لیے بنیں گی۔عمران خان نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کو شکایت ہے تو ہم تعاون کریں گے اور وہ حلقے کھلوائیں گے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا