English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا نے تیل برآمدات روکیں تو بھرپور جواب دیں گے، ایران

share with us

تہران:26؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایرانی تیل کی برآمدات کو روکنے کی کوشش کی تو اس کا برابری کی سطح پر جواب دیا جائے گا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسم نے کہا کہ اگر امریکا کی جانب سے پابندیوں کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کیے جاتے ہیں تو تہران بھی ان کا برابر اور بھرپور جواب دے گا۔اس سے ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکا کے خلاف سخت زبان کے استعمال سے اجتناب کرے ورنہ اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ امریکا ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے نکل چکا ہے اور اب ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے جا رہا ہے جن میں وہ ایرانی تیل کی برآمدات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ جنرل محمد بغیری نے کہا کہ اگر امریکی دھمکیاں جاری رہی تو ایران واشنگٹن کو سخت جواب دے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا