English   /   Kannada   /   Nawayathi

یونانی جنگلاتی آگ، ہلاکتیں بیاسی تک پہنچ گئیں

share with us

ایتھنز:26؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)یونانی دارالحکومت ایتھنز کے نواحی جنگلاتی علاقے میں لگی آگ کی لپیٹ میں آ کر ہونے والی ہلاکتیں بیاسی ہو گئی ہیں۔ ان کے علاوہ تقریباً تیس افراد لاپتہ ہیں اور اس باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ رضاکار اور ایمرجنسی سروسز کے ملازمین راکھ ہو جانے جنگلاتی علاقوں اور مکانات میں زندہ یا ہلاک شدگان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لاپتہ افراد کے رشتہ دار ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اپنے نمونے بھی فراہم کر رہے ہیں۔ جنگلاتی آگ کے وہ شعلے جو رہائشی علاقوں کے خطرہ بن رہے تھے، اب فائربریگیڈز کے عملے نے اُن پر قابو پا لیا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ماتی، رافینا، نِیا ماکری اور نیوس ووٹزاس ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا