English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی فورسز کی منشیات اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی ، 1628 گرفتار

share with us

جھڑپوں میں دس اسمگلر ہلاک اور21 زخمی ،33سکیورٹی افسر بھی زخمی ہوئے،ممنوعہ اشیاء کی بڑی کھیپ برآمد

ریاض:22؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف جاری جنگ میں گذشتہ ایک سال کے دوران میں 1628 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے،ان میں 604 سعودی شہری شامل ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسزنے بتایاکہ ستمبر 2017ء سے مارچ 2018ء تک اکتالیس ممالک سے تعلق رکھنے والے منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور مملکت میں ان کی کمر توڑ دی گئی ہے۔سعودی سکیورٹی فورسز کے خصوصی یونٹوں کو منشیات کا دھندا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران میں مسلح مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے اور جھڑپوں میں دس اسمگلر ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے جبکہ تینتیس سکیورٹی افسر بھی زخمی ہوئے ۔سعودی فورسز نے اس کارروائی میں منشیات کے اسمگلروں سے نشہ آور دوا ایمفٹامائن (کپیٹاگون) کی 20417349 گولیاں۔18197 ٹن حشیش (بھنگ)، ساڑھے چھے کلوگرام خام ہیر وئین،قریباً 79 کلوگرام ناخالص ہیروئین۔قریباً دو کلوگرام کوکین ۔اینی ستھیزیا 32 کلوگرام سے زیادہ ۔پوست 19 کلوگرام ۔مختلف ادویہ کی 1962044 گولیاں۔2 کروڑ 47 لاکھ 46 ہزار 443 سعودی ریال کی نقدی ۔439 آتشیں ہتھیاراورمختلف اقسام کی بندوقوں اور رائفلوں کی 13086 گولیاں برآمد کر لیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا