English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب اور خلیج میں 83 برس کا طویل ترین چاند گرہن دیکھا جائے گا

share with us

جولائی 2018 بروز جمعہ ہونے والے اس چاند گرہن کے عمل کا کْل دورانیہ 100 منٹوں سے زیادہ ہو گا 

ریاض:22؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)آئندہ ہفتے سعودی عرب میں گزشتہ 83 برسوں کا طویل ترین چاند گرہن ہو گا۔عرب ٹی وی کے مطابق اس بات کا اعلان کے رکن ڈاکٹر خالد الزعاق نے کیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس کے ذریعے الزعاق نے بتایا کہ 27 جولائی 2018 بروز جمعہ ہونے والے اس چاند گرہن کے عمل کا کْل دورانیہ 100 منٹوں سے زیادہ ہو گا اور یہ نصف کرہ ارض پر مختلف سطح پر دیکھا جا سکے گا۔ سعودی عرب اور خلیج میں یہ چاند گرہن مکمل طور پر دیکھا دیکھا جائے گا جو رات نوبچ کر چوبیس منٹ سے شروع ہو کر رات ایک بج کر انیس منٹ تک جاری رہے گا۔یاد رہے کہ چاند گرہن ایک فلکیاتی مظہر ہے۔ یہ اْس وقت رونما ہوتا ہے جب چاند، سورج اور زمین ایک ہی رخ میں آ جاتے ہیں اور زمین کا سایہ چاند سے منعکس ہونے والی سورج کی روشنی کو چْھپا لیتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا