English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب نے اسرائیلی منظور کردہ یہودی قومیت کا قانون مسترد کر دیا

share with us

قانون کی منظوری سے اسرائیل‘فلسطین تنازع حل کی عالمی کوششیں متاثر ہوں گی‘سعودی وزارت خارجہ


ریاض:21؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے اسرائیلی سینٹ سے منظور کئے جانے والے یہودی قومیت کے متنازع قانون کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہودی قومیت کا اصول بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی ہے۔اس قانون کی منظوری سے اسرائیل فلسطین تنازع حل کی بین الاقوامی کوششیں متاثر ہوں گئی۔سعودی حکام نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محسوس کرتے ہوئے اس قانون کا مقابلہ کریں اورفلسطینی عوام کیخلاف نسلی امتیاز پر مبنی اسرائیلی کوششوں کو بھی روکنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان اقدامات سے فلسطینیوں کی قومی شناخت اور مسلمہ قانونی حقوق کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔متنازع اسرائیلی قانون پر صہیونی پارلیمنٹ میں جمعرات کے روز ایک دھواں دار مباحثے کے بعد ووٹنگ ہوئی جس میں 120 ارکان کینسٹ میں سے 62 نے اس قانون کے حق میں ووٹ دیا۔ ایوان میں عربوں اسرائیلیوں کی نمائندگی کرنے والے ارکان نے اس صہیونی قانون کو ملک میں نسل پرستانہ نظام کی بنیاد قرار دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا