English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانوی وزیرداخلہ ایمبررڈکا استعفیٰ ،وزیراعظم ٹریزامے نے منظور کرلیا

share with us

امبررڈپروزارت داخلہ کمیٹی کے سامنے تارکین وطن افراد کے حوالے سے حقائق چھپانے کا الزام ہے 

لندن :30؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)برطانوی وزیر داخلہ ایمبر رڈ نے استعفا دے دیا، جسے وزیراعظم ٹریزامے نے منظور کرلیا۔امبر رڈ پر الزام تھا کہ انہوں نے وزارت داخلہ کمیٹی کے سامنے تارکین وطن افراد کے حوالے سے حقائق چھپائے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امبر رڈ نے برطانوی اخبار میں اپنا خط شائع ہونے کے بعد استعفیٰ دیا، جس میں انہوں نے پناہ گزینوں کی جبری بے دخلی کا ٹا رگٹ طے کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پارلیمانی کمیٹی میں امبر رڈ نے ایسے کسی بھی ٹارگٹ کی تردید کی تھی۔سرکاری ذرائع کے مطابق برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریزامے نے برطانوی وزیر ڈاخلہ امبر رڈ کا استعفی قبول کر لیا جبکہ امبر رڈ کو اج بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا