English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کا وکیل پھنس چکا، خود ان کیخلاف گواہی دیگا،وکیل اسٹورمی

share with us

واشنگٹن:30؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)اداکارہ اسٹورمی ڈینیل کے وکیل مائیک ایوانٹی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ گھبرائے ہوئے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ان کے وکیل مائیکل کوہن صدر کے خلاف ہونے والی تحقیقات میں تعاون کریں گے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہو ئیانھوں نے کہا ٹرمپ انتظامیہ اور خود صدر جانتے ہیں کہ میں کئی ہفتوں سے کیا بات کررہا ہوں ، صدرٹرمپ کا وکیل مائیکل کوہن مشکل میں ہے، وہ خود ، پھنس چکا ہے اور وہ جلد صدرٹرمپ کے خلاف گواہی دے گا ۔مائیک ایوانٹی کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کے گھر، ہوٹل اور دفترپر ایف بی آئی کی جانب سے چھاپا مارا گیا تھا جہاں سے اہم دستاویزات کو قبضے میں لیا گیا تھا،ایف بی آئی کے چھاپے میں سب سامنے آچکا ہے۔واضح رہے کہ ایف بی آئی کی جانب سے صدر ٹرمپ کی صدارتی مہم میں اسٹورمی ڈینیل کو زباں بندی کے حوالے سے رقم کی ادائیگی پر تحقیقات جاری ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا