English   /   Kannada   /   Nawayathi

برمنگھم کی مسجد کے باہر کار نے لوگوں کو روند ڈالا، 2 زخمی،ہسپتال منتقل 

share with us

واقعے میں دہشت گردی خارج از امکان نہیں،تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ،پولیس حکام 


لندن:28؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) برطانیہ کے شہر برمنگھم کی شاہ جلال مسجد کے باہر ایک کار سوار نے لوگوں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دونوں زخمیوں کی عمریں 20 برس کے قریب ہیں اور ان میں سے ایک کے سر میں چوٹ آئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں دہشت گردی خارج از امکان نہیں، تاہم تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔دوسری جانب مسلمان رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔گذشتہ کچھ عرصے کے دوران یورپ سمیت دیگر ممالک میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔رواں ماہ 24 اپریل کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی ایک شخص نے وین فٹ پاتھ پر چڑھا کر راہگیروں کو روند ڈالا تھا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا