English   /   Kannada   /   Nawayathi

چالیس سالہ تگ و دو کے بعد امریکی پولیس مطلوب قاتل کو گرفتار کرنے میں کامیاب

share with us

واشنگٹن:26؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)چالیس سالہ تگ و دو کے بعد امریکی پولیس ایک مطلوب قاتل کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ یہ ملزم ہی گولڈن اسٹیٹ کلر ہے۔ اس نے 1976ء سے 1986ء کے دوران بارہ افراد کو قتل کیا تھا اور 50سے زائد خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،جرمن ریڈیو کے مطابق ساکرامینٹو پولیس نے بتایا کہ جوزف جیمز ڈی اینجلو کو ریاست کیلی فورنیا سے حراست میں لیا گیا۔ حکام کو شبہ ہے کہ یہ ملزم ہی گولڈن اسٹیٹ کلر ہے۔ اس نے 1976ء سے 1986ء کے دوران بارہ افراد کو قتل کیا تھا اور 50سے زائد خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت بہتر سالہ ڈی اینجلو پولیس کا ایک سابق ملازم ہے۔ اس کی گرفتاری ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے عمل میں آئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا