English   /   Kannada   /   Nawayathi

اٹلی میں سائیکل سواروں کیلئے اطالوی جھیل کے گرد 87میل لمبا پل تعمیر

share with us

پختہ سڑک کے ساتھ پہاڑ کے کنارے بننے والی یہ گزر گاہ 2021ء تک مکمل ہوجائیگی،وزارت سیاحت 


روم:26؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)اٹلی کے سب سے بڑی اور یورپ کی سب سے دیدہ زیب جھیل کے گرد اب ایک 87میل لمبی اضافی گزر گاہ کی تعمیر شروع کردی گئی ہے جس کے بہت سارے حصے اب مکمل ہوچکے ہیں اور بہت سے حصوں کو اب آخری شکل دینا باقی ہے۔ تکمیل پرنوکروڑ پونڈ لاگت آنے کا تخمینہ لگایاگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اطالوی وزارت سیاحت کے ایک ترجمان نے کہاکہ اس پختہ سڑک کے ساتھ پہاڑ کے کنارے کنارے بننے والی یہ گزر گاہ 2021ء تک مکمل ہوجائیگی اور اسی سال کے آخر تک اسے آمد ورفت کیلئے کھول دیا جائیگا۔ یہ راستہ اتنا خوبصورت ہوگا کہ اسے ابھی سے سائیکل سواروں کیلئے بطور خاص بے حد دلکش، آرام دہ اور پرتفریح قرار دیا جارہا ہے۔ یہ گزر گاہ گارڈا نامی جھیل کے گرد بن رہی ہے جبکہ ساتھ ساتھ چلنے والی پختہ سڑک سرنگوں کے درمیان سے گزرتی ہے اور انہی دو چیزوں کے اشتراک نے اس پورے حصے کو قابل دید بنادیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا