English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کے گوپال کرشنا کانگریس میں شامل ہونے کی کررہے ہیں تیاری

share with us

بنگلور 21؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) سابق بی جے پی ایم الے اے بیلور گوپال گرشنا نے وزیر اعلیٰ سدارامیااور کانگریس کے جنرل انچارج سکریٹری کے سی وینو گوپال کے ساتھ کی گئی خصوصی نشست کے بعد کانگریس میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گوپال کرشنا نے ساگر اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کا ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن سابق وزیر ہرتولا ہلاپا کو ٹکٹ دیا گیا جس کے بعد گوپال کرشنا نے ساگر اسمبلی حلقہ سے بطور آزاد امیدوار انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ۔ سال 2004اور 2008میں گوپال کرشنا نے بی جے پی کی جانب سے انتخابات لڑتے ہوئے حالیہ وزیر گوگاڈو تھمپّا کو شکست دی تھی ، سال 2013میں جے ڈی ایس کی ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا لیکن اس میں بھی شکست کھا گئے ۔ ملحوظ رہے کہ گوپال کرشنا کا تعلق شیموگہ ضلع سے ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا