English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر قانونی ریت منتقلی معاملہ میں کاروار کے ایم ایل اے ستیش سیل سے ایس آئی ٹی نے کی تحقیقات 

share with us

پنجی 14؍ اپریل 2018(فکروبرنیوز) غیر قانونی ریت منتقلی معاملہ میں ایس آئی ٹی کی جانب سے کاروار ایم ایل کی قریب ایک گھنٹہ پوچھ تاچھ کی گئی ۔ گوا پولیس نے ایم ایل اے ستیش سیل سے 35,000کروڑ غیر قانونی ریت منتقلی معاملہ میں پوچھ تاچھ کرتے ہوئے کئی اہم سوالات کیے ۔ پولیس کے مطابق اس سے قبل ستیش سیل کو سمن بھیجا گیا تھا کہ وہ اس خریدوفروخت کے سلسلہ میں تمام دستاویزات کے ساتھ حاضر ہوتے ہوئے اس بات کا ثبوت پیش کرے کہ یہ خریدوفروخت قانون کے مطابق ہے لیکن ستیش اس میں ناکام رہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ستیش نے جواب دینے کے لیے دوہفتوں کا وقت لیا۔ اسپیشل پبلک پراسیکوٹر ی ڈی کرتانی نے کہا کہ عدالت نے ستیل کو عبورت ضمانت دیتے ہوئے اس بات کی بھی ہدایت دی تھی کہ وہ ایس آئی ٹی کے سامنے جب بھی ضرورت پڑے گی حاضر ہوں گے۔ ملحوظ رہے کہ ستیش سیل پر گوا میں سال 2007سے 2012کے درمیان غیر قانونی ریت منتقلی کے الزامات لگائے گئے تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا