English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب اور فرانس کے مابین 18 ارب ڈالر کے معاہدے

share with us

پیرس :11؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) فرانس اور سعودی عرب کی حکومتوں کے درمیان 18 ارب ڈالر کے 20 اقتصادی معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس اور سعودی عرب کی حکومتوں کے درمیان متعدد اقتصادی معاہدے طے پا گئے ہیں تاہم ابتدائی طور پر ان کی تفصیلات سامنے نہیں لائیگئیں لیکن اس سے پہلے سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی ا?رامکو نے فرانس کی ٹوٹل سمیت تین بہت بڑی تیل کمپنیوں کے ساتھ معاہدے طے پانے کا اعلان کر دیا تھا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے تین روزہ دورہ فرانس کے اخری روز فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں سے دوسری مرتبہ ملاقات کی جس میں مشرق وسطیٰ کے حوالے سے دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے اختلافات کی بنیادی وجوہات پر تفصیلی بات چیت کی گئی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا