:اور ہر طرح کے
لینڈنگ کے دوران جرمنی کا مسافر بردار طیارہ حادثے ... روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں ... ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوا ... اکھلیش یادو کا طنز : بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر ن ... امت شاہ کے وہ آٹھ جھوٹ جن سے دک وجئے سنگھ نے پردہ ... اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ہی ... اترکنڑا سے کانگریس امیدوار ڈاکٹر انجلی نے سڑک کنا ... منگلورو ایرپورٹ پر 45 لاکھ روپیے مالیت کا سونا ضبط ...

آسیہ اسپتال کے خلاف وھاٹس اپ پر گردش کررہی خبر کے خلاف انتظامیہ نے پولیس تھانہ میں کی شکایت درج
بھٹکل 09؍ اپریل 2018(فکروخبر نیوز) چند دنوں سے دھاٹس اپ پر آسیہ اسپتال بھٹکل کے خلاف گردش کررہے ایک وھاٹس اپ پیغام کے خلاف آسیہ اسپتال کے ذمہ داروں نے شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا ہے خبر فکروخبر کے مطابق چند دنوں سے آسیہ اسپتال بھٹکل کے خلاف وھاٹس پر ایک پیغام گردش کررہا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اسپتال میں وضعِ حمل کے لیے جانے والی ایک خاتون کو اسپتال عملہ نے اسپتال میں داخل ہونے کے لیے کہا ۔ جس کے جواب میں خاتون کے سرپرستوں نے دردِ زہ شروع ہونے کے بعد اسپتال میں داخلہ کی بات کہی۔ وھاٹس اپ پیغام میں یہ بھی الزام لگایا گیاہے کہ خاتون کو جاتے وقت ایک اسقاطِ حمل کی گولی دی گئی تھی جس پر شک ہونے کی وجہ سے انہو ں نے حاملہ خاتون کو گولی نہیں کھلائی گئی اور معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ وہ اسقاطِ حمل کی گولی تھی۔ ان باتوں کا تذکرہ کرنے کے بعد آسیہ اسپتال پر کئی طرح کے سوالات اٹھائے گئے ہیں اور اسپتال عمل کو شک کے دائرے میں گھیرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کے خلاف پولیس تھانہ میں اسپتال کے ذمہ دار ضیاء الحق نے مخدوم کالونی کے مقیم ایک شخص پر معاملہ درج کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ وائرل پیغام بالکل بے بنیاد ہے۔انہوں نے فکروخبر کو بتایا کہ گذشتہ کئی سالوں سے آسیہ اسپتال میں مختلف امراض کا علاج کیا جارہا ہے اور شہر اور آس پاس میں اس کی اپنی ایک شناخت قائم کی ہے اور اسی شناخت پر دھبہ لگانے کے لیے اس طرح کی بے بنیاد خبریں وھاٹس اپ پر پھیلاکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |