English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہوناور میں نام نہاد گؤ رکشکوں کے کی جانب سے بھٹکل کے نوجوانوں پر حملہ کا معاملہ 

share with us
fikrokhabar

اہلِ خانہ اور متعلقین نے تنظیم کے ذمہ داروں سے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا کیا مطالبہ 

بھٹکل۔10/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) دو دن قبل ہو ناور میں بھٹکل کے دو نوجوانوں پر ہو ئے حملہ کے بعد زخمیوں کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہو ئے ان کو گرفتار کئے جانے پر ان کے اہل خانہ ، متعلقین اور گوشت بیوپاری حضرات نے مجلس اصلا ح وتنظیم بھٹکل کے دفتر پہنچ کر ذمہ داران سے اپیل کی کہ مذکورہ زخمیوں کے خلاف درج شدہ مقدمہ کو ہٹاتے ہو ئے ان کو جیل سے رہا کر نے کے سلسلہ میں جلد سے جلد اقدام کیا جائے ،اور اس سلسلہ میں گؤ رکھشکا کے نام پر ہو رہے مظالم پر روک لگانے اور خاطیوں کے خلا ف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس پیشہ سے وابستہ افراد کو بھی سکون وراحت فراہم ہو سکے ، تنظیم کے ذمہ داران نے ان کا تعاون کر نے کی یقین دہا نی کر تے ہو ئے کہا کہ اس تعلق سے اکثر اپنے ہی لوگ سازش کر تے ہو ئے ہمیں پھنسانے اور تکلیف دینے کی کوشش کر تے ہیں ،جو بہت ہی گھٹیا حر کت ہے ، مزید ان سے کہا کہ وہ آپس میں اپنی ایک یونین بنا ئے ، جن کے ساتھ تنظیم مل بیٹھ کر دیگر مسائل پر گفتگو کر ے گی ،اس سلسلہ میں جلد کارروائی کر نے کے مطالبہ پر تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری نے کہا کہ ابھی حال ہی میں تنظیم وفد نے مو جودہ مسئلہ پر ڈی ایس پی گوپال کرشنا ٹی نائیک سے ملاقات کر لی ہے ، جس سے انھوں نے تمام خا طیوں کے خلاف کارروائی کر نے کا مطالبہ کیا ہے ،جس پر انھوں نے اس تعلق سے فوری کارروائی کر تے ہو ئے دیگر خاطیوں کو گرفتار کر نے کی بھی یقین دہا نی کی ہے ، واضح رہے کہ دو دن قبل جانوروں کو لے جانے کے شر پسندوں کی بھیڑ نے سواری روک کر جانوروں کی منتقلی کے تعلق سے پوچھ تاچھ کر تے ہو ئے بھٹکل کے دوجوانوں پر حملہ کیا تھا ، جنہیں کاروار میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد علاج کے لئے منی اسپتال منتقل کیا گیا تھا ،مگر اب ان کے خلاف چوری کا مقدہ درج کر تے ہو ئے اسپتال سے ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔اسی تعلق سے بات چیت کر نے کے لئے آج بعد نماز عصر مجلس اصلا ح و تنظیم بھٹکل دفتر پہنچ کر انہوں نے اس سلسلہ میں فوری اقدام کر تے ہو ئے ان کی مدد کر نے کی اپیل کی ، اس موقع پر تنظیم جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری ، جناب بر ماور یا سر ، جناب ڈی ایف صدیق ، جناب مٹا صادق جناب امتیاز ادیاور سمیت دیگر ذمہ دارن مو جود تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا