English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہوناور میں بھٹکل کے نوجوانوں پر حملہ کا معاملہ : تنظیم وفد نے پولس حکام سے کی ملاقات ،خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا کیا مطالبہ

share with us

ڈی وائی ایس نے حملہ میں بھٹکل کے نوجوانوں کے شامل ہونے کا کیا خلاصہ 


بھٹکل :09؍مارچ2018(فکروخبرنیوز) گزشتہ روز ہوناور میں دو نوجوانوں پر حملہ کا مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پولس کے اعلی حکام سے ملاقات کر حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ، جمعرات کی شامقومی و سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیمبھٹکل نے ہونار میں پیش آئے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایک وفد کو بھٹکل ٹاؤن پولس تھانہ روانہ کیا جہاں پہونچ کر وفد نے بھٹکل انچار ج ڈی وائی ایس پی گوپال کرشنا ٹی نائیک سے ملاقات کی ،

ملاقات کے دوران وفد میں شامل حضرات نے ہوناور حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث سبھی شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے سمیت ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ، وفد میں شامل تنظیم کے نائب صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے پولس کی سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ماضی میں پیش آئے واقعات میں پولس کی جانب سے خاطیوں کے خلا ف کسی بھی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لئے جانے کی بات سامنے رکھی ،ساتھ ہی انہوں نے ماضی میں مندر میں گوشت پھینک کر فرقہ وارنہ تشدد کو بھڑکانے کی ناکام کوشش کرنے کے حساس واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں ہوم منسٹر تک واقعہ کی رپورٹ پہونچانے کے باوجود شدت پسند تنظیموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی اس معاملہ میں کوئی معاملہ درج کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ اسی بناء پر بھٹکل کی عوام پولس کی سست روی پر احتجاج کا مطالبہ کر رہی ہے ،انہوں نے منصوبہ بند طریقے سے نوجوانوں کے قتل کی کوشش پر صاف طور پر کہا کہ اس معاملہ کو پولس انتطامیہ سنجیدگی سے لیتے ہوئے تمام ملزمین کے خلا ف ٹھو س اقدامات کرے اور عوام کا اعتماد بحال کرے ،وفد کی بات سننے کے بعد ڈی وائی ایس پی گوپال کرشناٹی نائک نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نوجوانوں پر حملہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پی ایس آئی کی قیادت میں ایک ٹیم کو روانہ کر نوجوانوں کو بھیڑ سے آزا د کر ان کی جانیں بچائی ، انہوں نے اس واردات کو انجام دینے والے سبھی ملزمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پولس اس سلسلہ میں اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے ،اس معاملہ میں بھٹکل کے بھی کچھ افرا د کے شامل ہونے کا بھی خلاصہ کیا ،خیال رہے کہ دو روز قبل بھٹکل کے دو نوجوانوں کو ہوناور کے کرکی میں گؤ رکشا کے نام پر بھیڑ نے جان لیوا حملہ کیا تھا جس میں ان کی جانیں تو محفوظ رہی لیکن وہ شدیدزخمی ہوگئے ،پولس کو اطلاع ملنے پر پولس نے موقع پر پہونچ کر بھیڑ کے چنگل سے انہیں چھڑا کر انہیں ہسپتال داخل کیا تھا جن کا علاج منی پال اسپتال میں جاری ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا