English   /   Kannada   /   Nawayathi

دو لا ری ڈرائیوروں کی کھانے کے دوران لڑائی ایک نے دوسرے پر غصہ اتارتے ہو ئے موت کے گھاٹ اتار دیا

share with us

منگلورو۔03/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) شہر منگلورو کے مضافات میں واقع پا ڈل نامی علاقہ میں ایک خطرناک واقعہ پیش آیا ہے ،جہاں ساتھ میں کھا نا کھانے کے دوران معمولی سی بات کو لے کر دونوں کے درمیان ہو نے والے جھگڑے میں ایک لا ری ڈرائیورنے اپنے ساتھی لا ری ڈرائیور کا قتل کر دیا گیا ہے ،مہلوک کی شنا خت تمل نا ڈو سے تعلق رکھنے والے سیل مانی (38 ) کے طور پر کرلی گئی ہے ، جسے تمل نا ڈو ہی کے رہنے والے لاری ڈرائیور سریش کمار (49) نے قتل کیا ہے ،

بتا یاجا تا ہے کہ سیلو مانی لکڑیوں کی منتقلی کے لئے تمل نا ڈو سے کر ناٹکا آیا ہوا تھا،جہاں جمعہ کی رات تمل ناڈو ہی کے ایک اور ڈرائیور سریش کمار کی کھانے پر ملاقات ہو ئی ،اس دوران دو نوں میں کسی بات کو لے کرمعمولی نو ک جھونک ہو ئی ،مگر غصہ سے بے قابو سریش کمار نے اپنے پاس موجود اسکرو ڈرائیور اور دیگر دھاری دھار چیز سے ویلو مانی کے پیٹ پر حملہ کر تے ہو ئے اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،موقع واردات پرموجود لا ری ڈرائیوروں کو پولیس نے اپنی حراست میں لے کرتحقیقات شروع کر دی ہے ،جب کہ اس تعلق سے کارراوئی کر تے ہو ئے پولیس نے ملزم سریش کو گرفتار کر لیا ہے ،جس نے تحقیقات کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ،اس تعلق سے پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جا ری ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا