English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترکنڑا ضلع میں پی یو سی امتحانات کا آغاز

share with us

بھٹکل:یکم مارچ 2018(فکروخبرنیوز) اترا کنڑا ضلع میں آج سے پی یو سی کے امتحانات کا آغا ز ہو چکا ہے ،اترکنڑا ضلع کے تیس امتحانات کے سینٹروں میں کل 15518 طلباء نے حصہ لیا ہے ، اعداد و شمار کے مطابق پی یوسی کے تین سیکشنوں میں سے آرٹس سیکشن میں 4166طلباء ،کامرس میں 7308جبکہ سائنس میں 8450طلباء نے حصہ لیاہے ، یکم مارچ جمعرات سے شروع ہونے والے امتحانات کا آغاز آج صبح نو بجے سے شروع ہو اامتحان ہال میں حاضری کے لئے 9:00بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا ،جس مین طلباء نے وقت پر پہونچ کر اطمینان کے ساتھ امتحان دیا،

امتحانات کو شفافیت سے جاری رکھنے اور نقل اور دھاندلیوں سے پاک کرانے کے لئے اکثر امتحانی سینٹروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کیا گیا ہے ، وہیں محکمہ پولس نے سکیورٹی انتظامات کے تحت امتحانی مراکز کے دو سو کلومیٹر کے دائرہ میں امتناعی احکامات نافذ کر دئے ہیں،وہیں اس دائرہ میں آنے والی تمام زیراکس کی دکانوں کو بندکرنے کی بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، امتحانات کے دوران سوالیہ پرچوں اور تمام مراکز میں دھاندلیوں کی روک تھام کے لئے سب ڈائرکٹر اور پری یونیورسٹی ایجو کیشن ڈپارٹمنٹ کاروار کی زیر قیادت تمام تعلقات میں سینئر پروفیسرو ں کو سوپروائزر کے طورپر تعیینات کر دیا گیاہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا