English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں اللجنۃ العربیہ کے زیر اہتمام اسلامی ترانے مسابقہ کا انعقاد

share with us

اسلامی ترانوں سے سامعین کے دلوں کو ایمانی جذبات سے کیا سرشار

بھٹکل : یکم مارچ۔2018 (فکرو خبر نیوز) طلباء کے اندر مو جود مختلف صلا حیتیوں کو پروان چڑھانے اور اس میں نکھار پیدا کر نے کے لئے اللجنۃ العربیہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے پلیٹ فارم سے مختلف قسم پروگرامات منعقد ہو تے رہتے ہیں ،جس کے ذریعہ طلباء اپنی صلا حیتیوں کا بہترین انداز میں مظاہرہ کر تے ہیں ،اسی سلسلہ کی مناسبت سے بروز بدھ رات بعد نماز عشاء جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں مسابقہ اسلامی ترانے کا انعقاد کیا گیا ، جس میں طلباء کے مختلف گروپوں نے اپنے بہترین انداز میں اسلامی ترانوں کو پیش کر تے ہو ئے سامعین کے دلوں کو ایمانی جذبات سے سرشار کردیا۔

اس موقع پر طلباء کو مبارکباد پیش کر تے ہو ئے مہتمم جا معہ اسلا میہ بھٹکل مو لا نا مقبو ل احمد کو بٹے ندوی نے کہا کہ در حقیقت ترانے انسانی زندگی اور اس کے مقاصد و عزائم کے ترجمان ہو تے ہیں ،جس کے ذریعہ انسان اپنے زندگی کو اس کے مطابق ڈھالنے اور اسی پر عمل پیرا ہو نے کا عہد کر تا ہے ،اور اسی عہد کی روشنی میں اپنی زندگی کو گذار نے کی کوشش کر تا ہے ،استاد حدیث و فقہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل مو لا نا انصار خطیب ندوی مدنی نے اپنے ترانوں کے ذریعہ پیش کئے گئے احساسات اور جذبات کا عملی ثبوت پیش کر نے کی ترغیب دیتے ہو ئے کہا کہ ترانوں کے ذریعہ انسان کے اندر چستی وسبک روی پیدا ہو تی ہے ،جس کے مطابق وہ اپنے مستقبل کو گزار نے کی کوشش کر تا ہے ،اس کے علاوہ اساتذہ جامعہ میں جناب ماسٹر سیف اللہ ساحب اور مو لا نا عبد اللہ دامدا ندوی وغیرہ نے بھی اپنے خیالات اور احساسات کا اظہار کیا ۔
مقابلہ کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا گروپ اے میں اول مقام ہشتم عربی ( ب) زفیف شنگیری ، تعظیم منکی اور ان کے رفقاء نے حاصل کیا ، دو سرا مقام ہفتم عربی ( ب) اثال میڈیکل اور اس کے رفقاء جب کہ تیسرا مقام ہفتم عربی (الف) اصغر صدیقی اور اس کے رفقاء کے نام رہا ، گروپ بی میں پہلا مقام حا صل کر نے والے ششم عربی (الف) احمد رکن الدین اور ان کے رفقاء ، دوسرا مقام پنجم عربی ( ب) خضر حاجی فقیہ اور ان کے رفقاء جب کہ تیسرا مقام پنجم عربی (الف ) ابو محمد صفوان اور اس کے رفقاء کے نام رہا ، جس میں حکم کے فرائض مو لا نا فواز منصوری ندوی اور مو لا نا عبد اللہ دامدا ندوی نے انجام دئے ،واضح رہے کہ پروگرام کا آغاز عرش منکی کی تلاوت سے ہوا، نعت عبد اللہ بافقیہ نے پیش کی ،جب کہ نظامت کے فرائض انعام الحق ملپا نے انجام دئے ، دعائیہ کلمات پر مجلس اختتام پذیر ہو ئی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا