English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل رکنِ اسمبلی منکال وائیدیا پر ناکام حملہ کی کوشش معاملہ میں خود منکال کیا کہتے ہیں ؟؟

share with us

بھٹکل 28؍ فروری 2018(فکروخبر نیوز )ہوناور کے ہوساڑا گاؤں میں ایک والی بال ٹورنامنٹ کی تقریب میں شرکت کے دوران ایک شخص کی جانب سے رکنِ اسمبلی منکال وائیدیا پر جان لیوا حملہ کے سلسلہ میں ان کی جانب سے اخباری نمائندوں کو دئیے گئے بیان میں انہوں نے اس کو مخالفین کی سازش قرار دیا ہے، انہوں نے کسی پر نشانہ سادھے بغیر صاف الفاظ میں کہا ہے کہ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے اور جلد ہی پتہ چل جائے گا کہ اس کے پیچھے کون کون افراد ہیں۔

حملہ آور کے سلسلہ میں رکنِ اسمبلی کو کوئی اطلاعات نہیں ہے تاہم انہیں پولیس پر یقین ہے کہ وہ اس کی تحقیقات کرے گی۔ انہوں نے کہا سب سے بڑی بات یہ ہے کہ پولیس نے اسے ثبوت کے ساتھ گرفتار کیا ہے اور اس سے بڑھ کراور کیا ثبوت ہوسکتا ہے کہ پولیس خود اس واقعہ کی عینی شاہدین میں شامل ہیں۔ میں نے ریاستی وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ افسران سے گفتگو کی ہے اور وہ اس سلسلہ میں متعلقہ محکموں کوجلد احکامات جاری کریں گے۔ سی بی آئی سے جانچ کیے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب پولیس نے خود شواہد کے ساتھ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے تو پھر پولیس ہی اس معاملہ کی تحقیقات کرے گی۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اس طرح کا واقعہ کسی اور کے ساتھ پیش نہیں آنا چاہیے۔ چاہے وہ میرا حلقہ ہو یا ریاست کے کسی اور علاقہ میں، اس طرح کی سیاست کسی کو بھی نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے اس سے پہلے ڈاکٹر چترنجن کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے ان پر بھی حملہ کیا گیا ہے اس لیے کہ وہ سب کے چہیتے تھے اور ہوسکتا ہے کہ میرے پیچھے بھی اس طرح کی سازش رچی گئی ہو اور اس سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ میں بھی عوام میں مقبولیت پاچکا ہوں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیاہے اور نہ کبھی کروں گا لیکن اس طرح کی واقعات کی میں پرزور مذمت کرتا ہوں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا