English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیدر۔گلبرگہ ٹرین کے ٹکٹ پر اردو تحریر کرنے کا یارانِ ادب نے کیا مطالبہ

share with us

یادداشت میں تحریر کیاگیاہے کہ ہم شکرگذار ہیں آپ جیسے افسر اور تمام ساؤتھ سنٹرل ریلوے آفیسر س کے جو بیدر۔گلبرگہ ریل کے کام میں شروع سے جڑے رہے ۔ اور اس ٹرین کاافتتاح 29؍اکٹوبر2017کو عزت مآب وزیر اعظم نریندرمودی جی کریں گے۔ 29؍اکٹوبر کادن بیدر اورگلبرگہ والوں کے لئے ایک سنہرا تاریخی دن ہے اسی طرح علاقہ حیدرآباد کرناٹک کی عوام کے لئے بھی تاریخی دن ہے ۔ہم شکرگذار ہیں اس بات کے لئے بھی کہ بیدرتاگلبرگہ کرایہ نہایت ہی کم صرف 30روپئے رکھاگیاہے۔ آگے یادداشت میں لکھا گیا ہے کہ بید راور گلبرگہ دو تاریخی شہر ہیں۔ یہاں کی اور علاقہ حیدرآباد کرناٹک (بیدر۔ گلبرگہ، رائچور ، یادگیر ، بلاری ، کپل) کی 60%آبادی اردو زبان بولتی ہے۔ لہذا ہماری آپ سے مودبانہ گذار ش ہے کہ بیدرتا گلبرگہ جانے والی روٹ کے درمیان کے تمام ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹکٹ پر ضروری معلومات کنڑا ، ہندی اور انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی فراہم کئے جائیں ۔بلاشبہ بیدر۔ گلبرگہ ٹرین کے آغازسے اس پسماندہ علاقے کے غریبوں کافائدہ ہوگا۔ نہایت ہی کم قیمت پر حمل ونقل کاذریعہ میسر آئے گا جو قابل ستائش ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا