English   /   Kannada   /   Nawayathi

روہنگیا مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کی کوشش انہیں جان بوجھ کر قتل گاہ میں ڈھکیلنے کے مترادف ہوگی۔۔مسلم پولیٹکل کاؤنسل آف انڈیا

share with us

ایک ایسی حالت میں جبکہ میانمار میں حکومت اپنی فوج کے ذریعے ان مسلمانوں کے قتل عام میں مصروف ہے ۔ہماری سرکارکو ان مظلومین کو وطن واپس بھیجنے کی کوشش انہیں جان بوجھ کر قتل گاہ میں ڈھکیلنے کے مترادف ہوگی۔جس سے عالمی سطح پر ہندوستان کی خارجہ پالیسی زیر تنقید آنے کا خدشہ ہے۔ نیز یہ اقدامات ملک کی دیرینہ خارجہ پالیسی خصوصاً مہاجرین کے سلسلے میں اپنائی جانے والی پالیسی کے بھی برعکس ہے ۔ اس سلسلے میں مزید غوروخوض کر نے اور مرکزی حکومت پر ملک کاعوامی موقف واضح کرنے کے لئے مسلم پولیٹکل کاؤنسل آف انڈیا کی جانب سے ایک قومی کنونشن برائے روہنگیا مہاجرین آج مورخہ 15 ستمبر کو دن میں تین بجے غالب اکیڈمی بستی حضرت نظام الدین دلی میں منعقد کیا جارہاہے۔ جس میں منی شنکرائیر سابق مرکزی وزیر ، سلمان خورشید سابق مرکزی وزیر ، جوگندر شرما رکن پولٹ بیورو سی پی ایم، کمل مترچنائے سی پی آئی، ونود شرماایڈیٹر ہندوستان ٹائمز،ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں، چیئر مین دلی اقلیتی کمیشن ڈاکٹر ظفر محمود ، چیئر مین رکوۃ فاؤنڈیشن ،مولانا عبدالحمید نعمانی جنرل سکریٹر ی مجلس مسلم مشاورت ، مولانا اصغر علی امام مہدی جنرل سکریٹر ی جمعیۃ اہل حدیث، پرشانت بھوشن ،این ڈی پنچولی پی یو ڈی آر نندتانارائن سابق ڈوٹا صدراورپروفیسر آفتاب کمال پاشا کی شرکت متوقع ہے ۔ اس کنوینشن میں مرکزی سرکار کے لئے ایک میمورنڈم تیارکرکے روہنگیا مہاجرین کی قانونی حیثیت واضح کرتے ہوئے انہیں ملک بدر نہ کرنے کی اپیل کی جائے گی۔کاؤنسل کے صدر ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی ؔ نے کنوینشن کی اہمیت کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا