English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی ایف آئی پر دہشت گردی کا الزام عائد کرکےپابندی عائدکرنے کی تیاری , مذکورہ تنظیم نے الزامات کو بتایا بے بنیاد

share with us

اس کے علاوہ دہشت گرد کیمپ بم تیار کرنے کی تربیت کے بھی الزام عائد کئے گئے ہیں جس سے ثابت ہے کہ یواے پی اے کے تحت تنظیم پرامتناع عائد کردیاجائے گا۔ہوم منسٹری کے عہدیداروں نے کہاکہ پی ایف ائی کے دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بہت سارے ثبوت او رشواہد ہمارے پاس موجود ہیں جس کے ذریعہ وہ ساوتھ انڈیامیں دہشت گردسرگرمیوں کو انجام دینے کی فراخ میں تھے اور اب مرکزی حکومت اس معاملے میں خاموشی تماشائی بن کر نہیں رہے گی۔افیسروں نے اپنی حکمت عملی کی وضاحت سے انکار کرتے ہوئے کاروائی کی بات کی اور کہاکہ ہوم منسٹری کی جانب سے پی ایف ائی کے خلاف شکنجہ کسنے کی تیاری کررہی ہے اور یو اے پی اے کے تحت ان پر امتناع کیاجائے گا۔پی ایف ائی کے نیشنل ایکزیکیٹو کونسل ممبر پی کویا نے سختی کے ساتھ این ائی اے کے دعوی کی مذمت کی او رکہاکہ ایجنسی ہماری سرگرمیوں کے متعلق ہم سے اب کسی قسم کی جانکاری حاصل نہیں کی ہے اور نہ ہی اس ضمن میں اب تک کوئی تحقیقات نہیں ہوئی ہے۔پی ٹی ائی سے فون پر بات کرتے ہوئے کویا نے کہاکہ پی ایف ائی کے کارکن  حب الوطن ہیں۔ ہم نے کبھی کوئی دہشت گرد کیمپ نہیں چلایا ہے اور نہ ہی اس قسم کی سرگرمیو ں میں ملوث ہیں۔ یہاں پر ہمیں دہشت گرد گروپ کہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا اور نہ ہی ہم پر دہشت گرد تنظیم کا لیبل لگایا جاسکتا ہے۔کویانے کہاکہ پچیس سالوں میں ہماری تنظیم پرصرف دس مقدمات درج ہوئے ہیں۔انہوں نے دعوی کیاہے کہ حالیہ دنوں میں آرایس ایس اور سی پی ائی ایم کے درمیان کیرالا میں تشدد کے واقعات میں سینکڑوں لوگ مارے گئے مگر دونوں میں سے کسی بھی گروپ کو آج تک ملک دشمن قرارنہیں دیا۔پی ایف ائی 23ریاستوں میں پھیلی ہوئی ہے اور کیرالا کے بشمول ٹاملناڈو اور کرناٹک میں اس کا بہترین موقف ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا