English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرالا :دیگرصحافیوں اور مصنفین کا بھی گوری لنکیش کی طرح حشر ہوگا , ہندو لیڈر کی دھمکی

share with us

ضلع ایرناکلم میں شمالی پریوار علاقہ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مصنفین پر زور دیا کہ وہ اپنی جان بخشی کیلئے بھگوان شیو مندروں میں پوجا کریں اور بھینٹ چڑھائیں اور اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ان کا حشر بھی گوری لنکیش کی طرح ہوجائے گا ۔ ان کی اس تقریر کو سوشیل میڈیا پر نمایاں کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر پی وجین نے ان کی تقریر کی مذمت کی اور پولیس کو ہدایت دی کہ وہ فوری کارروائی کریں ۔اپوزیشن لیڈر رمیش چنتلا نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس کٹر پسند ہندو گروپ کی خاتون کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے تعزیرات ہند کی غیرضمانتی دفعات کے تحت مقدمہ درج کریں ۔ کیرالا کی کانگریس لیڈر وی ڈی ستیشن نے ریاستی پولیس سربراہ سے ملاقات کرکے شکایت درج کرائی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا