English   /   Kannada   /   Nawayathi

سینئر خاتون صحافی گوری لنکیش کو اے ایم یو کے اساتذہ اور طلبہ نے پیش کیا خراج عقیدت

share with us

اساتذہ اور طلبہ مسلم یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح سے حق کی آواز کو دبایا گیا اور لوگ خاموش تماشائی بنے رہے ، تو وہ دن دور نہیں جب حق بات کہنے سے لوگ ڈریں گے۔سینئر صحافی گوری لنکیش کے قتل کے بعد جگہ جگہ مظاہرے کر کے نظم ونسق پر سوالات اُٹھائے جارہے ہیں، وہیں حق پرستی پر چل کر انصاف کی بات کرنے والوں کی آواز کو دبانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے ۔بلکہ متعدد مرتبہ اس طرح کے واقعات دیکھنے کو ملے ہیں ۔ اب مسلم یونیورسٹی میں اساتذہ اور طلبہ نے اس آواز کو نہ دبنے دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈر کی سیاست کو اب ختم کرنا ہوگا ۔ ہمارا حکومت وقت سے مطالبہ ہے ایسے واقعات پر فوری روک لگائی جائے اور انصاف کا خون کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا