English   /   Kannada   /   Nawayathi

شان رسالت ؐ میں گستاخی ،میانما ر کی مسلمانوں پر جارحیت کے خلاف مسلمانان گلبرگہ کا متحد ہ احتجاج

share with us

یادداشتوں میں شان رسالتؐ و اہلبیت میں گستاخی کی جسارت کرنے والے را کے سابق افسر آر ایس این سنگھ کو فوری گرفتار کرنے اور اُس کے خلاف مقدمہ درج کرنے ، ٹائمز ناؤ ٹی وی چینل کے خلاف فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے لئے مقدمہ درج کرنے کے مطالبات کئے گئے ہیں۔یادداشتوں میں اقوام متحدہ سے مطالبات کئے گئے ہیں کہ وہ میانمار میں روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف جاری بربریت پر روک لگانے ،زبانی جمع خرچ اور محض وارننگ دینے کے بجائے بالراست مداخلت کرے۔ قیام امن کو یقینی بنائے ،اپنی افواج بھیجے یاپھر اسلامی ممالک کو اپنی افواج روانہ کرنے کی اجازت دے۔ اقوام متحدہ سے روہنگیائی مسلمانوں کے بنگلہ دیش اور ہندوستان میں موجود پناہ گزینوں کے کیمپس میں ادویات ،غذا ،پانی کے بشمول تما م ضروری سہولیات مہیا کروانے اور بین الاقوامی ریلیف فنڈ قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیاگیا ہے۔یادداشتوں میں کہاگیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی رو سے روہنگیائی پناہ گزینوں کو اُ ن کے وطن میں امن قائم ہونے تک ملک بدر نہیں کیا جاسکتا ۔اقوام متحدہ سے اس قانون پر عمل کرنے ہندوستان اور بنگلہ دیش کو پابند بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یادداشتوں میں حکومت ہند سے ملک کے 25کروڑ مسلمانوں کی آواز پر فوری توجہہ دیتے ہوئے میانمار کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے ، ہندوستان میں میانمار کا سفارت خانہ بند کرانے اور ہندوستان میں پناہ لئے ہوئے روہنگیائی مسلمانوں کو میانمار میں امن قائم ہونے تک ملک بدر نہ کرنے کے مطالبات کئے گئے ہیں ۔احتجاج میں مرکزی سیرت کمیٹی، مجلس اتحادالمسلمین ، جماعت اسلامی ہند ،انڈین یونین مسلم لیگ، جمعیت العلماء ، امامس کونسل ، رابطہ ملت،مجلس تعمیر ملت ،گلبرگہ مسلم ویلفیر اسوسی ایشن ، پاپولر فرنٹ، ویلفیر پارٹی ، ایس ڈی پی آئی ، مائناریٹی سیل گلبرگہ ضلع کانگریس ، مائناریٹی سیل گلبرگہ ضلع جنتادل سیکولر ،یونائٹیڈ مسلم آرگنائزیشن،روضہ ویلفیر اسوسی ایشن ، مجلس ٹیپو سلطان اور گلبرگہ یوتھ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے عہدیداران و کارکنان کی بھاری تعداد نے حصہ لیا ۔ منی ودھان سودھا کا وسیع وعریض احاطہ مظاہرین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔منی ودھان سودھا کے باہر بھی مظاہرین کی بھاری تعداد اکٹھا تھی۔ مظاہرین میں پُر جوش نوجوانوں کی اکثریت تھی۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل ،مولانامحمدنوح ،مولانا حافظ محمد شریف مظہری ،مولانا عبدالصبور ، مولانا وصی اللہ رحمانی ، مولانا مظفر نوری، سنےئر سابق کارپوریٹر مرزا کاظم بیگ ،محمد ذاکر حسین ، اسد علی انصاری ، سید سجاد علی انعامدار سابق ڈپٹی مےئر ، شیخ شاہ محمد قوام الدین جنیدی ایڈوکیٹ وہاج بابا ، مولانا عتیق الرحمن ، سید حبیب سرمست نے مظاہرین کومخاطب کیا اور تمام اسلامی ممالک سے روہنگیائی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنے ،میانمار پر دباؤ ڈالنے، میانمار سے اپنے سیاسی سفارتی تجارتی تعلقات منقطع کرنے اور روہنگیائی مسلمانوں کی امداد اور باز آباد کاری کے لئے آگے آنے کا پرُ زور مطالبہ کیا۔سنےئر صحافی عزیزاللہ سرمست ،مولانا محمد غوث الدین قاسمی ، مولانا محمد شفیق احمد قاسمی ، حافظ سید عبدالمقیم سید بارے ، عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ ،ضیاء اللہ ، عارف حسین ایم اے ٹی ، عفان مقصود ،شکیل احمد ، ذوالفقار ادنان خان، محمد عارف منیار ، واحد علی فاتحہ خوانی ، سید مظہر حسین ایڈوکیٹ ، محمد محسن ، سید ذاکر ، سید منیر ہاشمی ،افضال محمود ، محمد یوسف پٹیل ، قاضی رضوان الرحمن صدیقی ، جے شہاب الدین ایڈوکیٹ ، عبد الحنان این آر آئی ، ساجد علی رنجولوی ، مقبول احمد سگری وغیرہ کے علاوہ علماء و دانشواران ، معززین ،عمائدین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے احتجاج میں حصہ لیا۔  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا