English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا مفتی اشرف علی باقوی کی رحلت ملت کاناقابل تلافی نقصان

share with us

مولاناقاسمی نے ان سے اپنی رفاقت و تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ مفتی صاحب نہایت مخلص،خوش اخلاق اور خوش طبع انسان تھے،ان کے دل میں ہر وقت مسلمانوں کے تئیں ہمدردی وفکرمندی کے جذبات موجزن رہتے تھے ،انہوں نے جنوبی ہندمیں ایک معیاری ادارہ قائم کرکے جہاں امت کے نونہالوں کوبہترین دینی تعلیم کا موقع فراہم کیا،وہیں ملی کونسل،آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈاور دیگر ملی اداروں کے پلیٹ فارم سے ملک کے مسلمانوں کی رہنمائی وقیادت کا فریضہ بھی انجام دیتے رہے۔واضح رہے کہ مفتی اشرف علی باقوی کا کل ۸؍ستمبرکو مختصرعلالت کے بعد انتقال ہوگیا،وہ ہندوستان کے نمایاں اور اکابر علماء میں سے تھے اور خاص طورپر کرناٹک کے مسلمانوں میں دینی و تعلیمی بیداری پیداکرنے کے حوالے سے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے ملی کونسل،پرسنل لا بورڈ،اسلامک فقہ اکیڈمی،رابطہ ادب اسلامی جیسے قومی سطح کے علمی و رفاہی اداروں میں اہم عہدوں پر رہ کر خدمت انجام دی،ساتھ ہی وہ کرناٹک کے کئی دینی اداروں کے سرپرست بھی تھے۔ مولاناقاسمی نے ان کے ورثاواہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت و بلندی درجات کی دعاء کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا