English   /   Kannada   /   Nawayathi

آر ایس ایس کی زیر نگرانی چلائے جارہے مندرمیں پولس کا چھاپہ ،سات بم برآمد

share with us

کننور بم اسکوڈ کے ساتھ انسپکٹر سنجے کمار اور ان کی ٹیم جس میں سب انسپکٹر کے کے راگیش اور بنیش  جتیش راجنت اور سرگیت شامل تھے موقع پر پہنچے اور مذکورہ بموں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔جانچ پر اس بات کا پتہ چلا ہے کہ حالیہ دنوں میں یہ بم تیار کئے گئے ہیں۔حالیہ سالوں میں ایسے کئی واقعات منظر عام پر ائے ہیں جس میں آر ایس ایس ورکرس یا تو بم لے جاتے ہوئے یا بم بناتے ہوئے مارے گئے یا پکڑے گئے۔پچھلے سال20اگست کو ایک آر ایس ایس ورکرڈکشت عمر26سال اسی کے گھر میں دیسی ساختہ بم پھٹنے کی وجہہ سے مارا گیا۔پولیس نے اس کے گھر سے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی ضبط کیاتھا۔ڈکشت مقامی بی جے پی لیڈر کا بیٹا اور سال2015میں این ڈی اے کی زیر قیادت بی جے پی پارٹی کا کیرالا میں پنچایت الیکشن کے امیدوار کا بھائی بھی تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا