English   /   Kannada   /   Nawayathi

روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلافآج بیدر میں زبردست کُل جماعتی احتجاجی ریالی نکالی گئی

share with us

ریالی چوبارہ ‘گاوان چوک‘ محبوب گنج مین روڈ ‘عثمانیہ مسجد ‘شاہ گنج اور امبیڈکر سرکل سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچی احتجاجی ریالی میں مجلسی قائدین و کارکنان کے علاوہ ۔کُل جماعتی احتجاجی ریالی کی تائید کرتے ہوئے جمعیت علماء ہند ضلع بیدر‘جمعیت اہلِ حدیث ضلع بیدر ‘ایس آئی او بیدر   مُختلف تنظیموں کے ذمہ داروں نے حصہ لیا۔۔جناب محمد مجیب الرحمن قاسمی خطیب مسجدِ عائشہؓ جمعیت اہلِ حدیث بیدرنے اپنے خطاب میں سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ برما کے مسلمانوں کاقتل روکا جائے۔وہاں مسلمانوں کا جو قتل عام کیا جارہا جسے دیکھ کر انسانیت کانپ جائے گی۔معصوم بچوں کے ساتھ ساتھ بے سہارا و بے بس نہتے نوجوان و ضعیف مسلمانوں کا قتل عام کرکے انھیں انتہائی درندگی کا سلوک کیا جارہا ہے اور ان کی لاشوں کو نذر آتش کیا جارہا ہے۔انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی ٹیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جانب اپنی آواز بلند کرے اورا قوامِ متحدہ پر دباؤ ڈالے کے وہاں ظلم روکا جائے۔مولانا مفتی عبدالغفار قاسمی نے بھی اپنے خطاب میں بتایا کہ آج کا ہمارا یہ احتجاج ہمارے ملک کے ایوانوں تک پہنچے اور ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی اس جانب اپنی خصوصی توجہ کرتے ہوئے برماکی حکومت پر دباؤ بنائے ۔ جناب سید منصور احمد قادری انجینئر کنوینر کُل جماعتی احتجاجی ریالی بیدر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ گذشتہ یوم ہمارے ملک کے وزیر اعظم نے برما کادورہ کیا مگر افسوس کی بات ہے کہ انھوں نے برما میں ہورہے وہاں کی حکومت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے قتلِ عام کے خلاف اپنی زبان نہیں کھولی۔جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ ایک یادداشت وزیر اعظم کے نام ڈپٹی کمشنر بیدر کی توسط سے پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ برما کے مسلمانوں کے تئیں ملک ہندوستان سے آواز اُٹھائے جائے اور ظلم کا شکار روہنگیا مسلمانوں کو ہندوستان میں پناہ دی جائے اور برما حکومت خلاف یو این او پر اپنادباؤ ڈالا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا