English   /   Kannada   /   Nawayathi

برما کے مسلمانوں کے لئے بعدنماز جمعہ ’’یو مِ دُعا‘‘ منانے کی مساجد کے ذمہ داروں سے اپیل

share with us

یہ واضح ہوچکاہے کہ انسانیت کے نام پر ہی انسانیت کو مٹانے کے لئے ایسی طاقتیں عمل پیرا ہیں۔ بالخصوص برما میں پچھلے کچھ برسوں سے وہاں کے نہتے مظلوم بے بس مسلمانوں پر شیطان صفت اسلام دشمن بدھسٹوں نے طاقت کے زور پر ظلم وبربریت کاننگا ناچ جاری رکھا۔ اور ہزاروں مسلمانوں کوشہید کردیا اور گذشتہ چنددِنوں سے سینکڑوں نوجوانوں کو زندہ دفن کرنا ، نوجوان لڑکیوں اور معصوم بچوں کے جسمانی اعضاء کاٹ دینا، لوگوں کو زندہ نذرآتش کردیاجارہاہے۔ ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں کو مارنے سے پہلے اور ختم کردینے کے بعدان کی نعشوں کے ساتھ جو حرکت کی جارہی ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ ایساحشر تو کسی انسان تو بلکہ حیوان کے ساتھ بھی نہیں کیاگیا۔ امت محمدی ؐ کو ایسے ناموافق حالات کاسامناہے جو ان کے لئے درس عبرت بن چکے ہیں حالانکہ ہمارے نبی ؐ چودہ سوسے زائد برس قبل سسکتی بلکتی انسانیت کے لئے حیات جاوداں بن کر اور رحمت للعالمین بن کر آئے۔ آثار سے یہی پتہ چلتاہے کہ اس وقت سے لے کر کبھی ایسے حالات مسلمانوں کے لئے نہیں آئے جسکاسامنا آج وہ کررہے ہیں۔ مذکورہ تفصیل ایک پریس نوٹ کے ذریعہ محمدفراست علی ایڈوکیٹ صدر کاروانِ ادب ومرکزی رحمت عالم کمیٹی ضلع بیدر نے بتائی۔ انہوں نے مزید بتایاکہ حالات امت مسلمہ کو جھنجوڑ رہے ہیں کہ وہ زمین پر امن کے قیام کے لئے اپنے دینی فریضہ انجام دینے اٹھ کھڑے ہوں ۔ آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد بیدر میں 2بجے دن دنیا کی مظلوم امت مسلمہ بلخصوص برما کے بربریت اور سفاکی کا شکار مظلوم مسلمانوں کی مد د غیبی ان کی نصرت وفتح اور مسلمانوں کی سربلندی کے لئے ایک خصوصی دعائیہ اجتماع کا اہتمام کیاگیاہے۔ الحاج محمد غلام یزدانی خطیب جامع مسجد کی خصوصی دعا ہوگی ۔ عامتہ المسلمین سے کثیرتعداد میں اس دعا میں شریک رہ کر اپنی دینی ذمہ داری کو پوری کرنے کی گذارش کی جاتی ہے۔ اسی طرح ہر مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر ان مظلومین کے لئے خصوصی دعائیں کرنے کی ائمہ مساجد سے اپیل کی جاتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا