English   /   Kannada   /   Nawayathi

صحافی گوری لنکیش کے قتل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

share with us

مظاہرین نے گوری کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ گوری کو گزشتہ روز کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مارکر ہلاک کردیا۔55 سالہ گوری جو ہندوتوا پر مبنی سیاست کی بے باک نقاد سمجھی جاتی تھیں، انہیں راج راجیشوری نگر میں ان کے قیام گاہ کے باہر قتل کیا گیا۔ وہ کنڑ زبان کے اخبار گوری لنکیش پتریکے کی مدیر رہیں اور بعض دیگر اشاعتوں کی مالک بھی تھیں۔ میڈیا کے سرکردہ فورموں بشمول ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا، پریس کلب آف انڈیا اور شہری حقوق کے اداروں جیسے اے این ایچ اے ڈی نے بھی اس قتل کی مذمت کی ہےپریس کلب میں  صبح 11 بجے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس کے بعد دوپہر تین بجے ایک دوسری میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں بزرگ صحافی ایچ کے دوا، مرنال پانڈے، ٹی وی صحافی برکھا دت، رویش کمار، سدھارتھ ورداراجن، انڈین ویمن پریس کور کی چیئرمین شوبھنا جین، پریس ایسوسی ایشن کے چیئرمین جے شنکر گپت اور پریس کلب آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ونے کمار سمیت کئی معروف صحافی موجود تھے۔انہوں نے ایک زبان میں گوری کے قتل کی مذمت کی اور اس سلسلے میں مذمتی قرارداد پاس کی۔اس موقع پر بڑی تعداد میں ٹی وی اور پرنٹ میڈیا کے صحافی موجود تھے۔راجدھانی میں انڈیا گیٹ پر بھی اس واقعہ کے خلاف کینڈل مارچ نکالا گیا، جس میں سول سوسائٹی کے لوگوں نے حصہ لیا۔سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے گوری کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے فرقہ پرست طاقتوں کی سخت مذمت کی ہے۔کل شام سےہی ٹویٹر اور فیس بک پر لوگ اپنے ردعمل کا اظہار کر رہےہیں۔ سی پی آئی (ایم) کے پولٹ بیورو نے کہا کہ یہ آر ایس ایس / بی جے پی کی جانب سے نفرت اور عدم رواداری کا ماحول پیدا کیے جانے کا نتیجہ ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا