English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرالا میں بیف کا استعمال جاری رہیگا: وزیر سیاحت کننتھانم

share with us

کننتھانمنے کہاکہ گوا کے چیف منسٹر کی حیثیت سے منوہر پاریکر نے کہا تھا کہ اُن کی ریاست میں بیف کا استعمال ہوتا رہے گا ۔ بالکل اسی طرح کیرالا میں بھی اس (بڑے جانور کے گوشت ) کا استعمال ہوتا رہے گا انھوں نے کہاکہ بی جے پی نے کبھی بھی نہیں کہا اور یہ فیصلہ نہیں دیا کہ بیف نہیں کھایا جاسکتا ۔ ہم کسی بھی مقام پر غذائی عادات و اطوار پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرتے ۔ یہ عوام پر منحصر ہے کہ اپنی پسند کے مطابق فیصلہ کریں ۔ کننتھانم نے کہاکہ گوا جیسی بی جے پی کے زیراقتدار ریاست میں بیف کھایا جاسکتا ہے تو کیرالا میں بھی اس بات پر کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے ۔ کننتھانم نے بعد ازاں ایک ٹیلی ویژن چینل سے کہاکہ وہ عیسائی برداری اور بی جے پی کے درمیان رابطہ کے ایک پُل کے طورپر کام کریں گے ۔ بشمول جموںو کشمیر ، اُترپردیش ، مہاراشٹرا ، چھتیس گڑھ ملک کی 21 ریاستوں میں ذبیجہ گاؤ پر امتناع ہے لیکن دیگر آٹھ ریاستوں میں جن میں کیرالا بھی شامل ہے گاؤ کشی پر کوئی امتناع عائد نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا