English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کا متنازع بیان ، ممبئی میں سیلاب کیلئے شمالی ہندوستانیوں کو بتایا ذمہ دار

share with us

شیو سینا کے یووا سینا کے سربراہ آدتیہ ٹھاکرے نے ٹویٹ کیا کہ سیلاب کیلئے پلاسٹک کو ذمہ دار ہے اور اس کی وجہ سے شہر ڈوب گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں انہوں نے میئر سے بات چیت بھی کی ہے اور اس بابت قانون سازی کیلئے کہا ہے۔آدتیہ کے والد ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ممبئی کے لوگ چیونگم زیادہ کھاتے ہیں ، اس لئے شہر میں سیلاب آگیا ۔ انہوں نے کہا کہ سنگا پور کی طرح ممبئی میں بھی چیونگم کو لے کر قانون سازی کی ضرورت ہے اور اس کو بند کیا جانا چاہئے۔
ادھو ٹھاکرے کے چچا زاد بھائی راج ٹھاکرے نے کہا کہ ممبئی میں رہنے والے شمالی ہندوستانیوں کی وجہ سے سیلاب آیاہے۔ راج کے اس بیان پر کانگریس کے سنجے نروپم نے کہا کہ راج ٹھاکرے کی سیاست شمالی ہندوستان کو غلط بتانے سے شروع ہوتی ہے اور ایسا کرکے وہ اپنی سیاست چمکا رہے ہیں ۔تاہم خاص بات یہ ہے کہ ریاست کی فرنویس حکومت کو آدتیہ ٹھاکرے کی دلیل پسند آئی ہے اور وزیر اعلی نے پلاسٹک پر پابندی لگانے کیلئے سخت قانون بنانے کی بات کہی ہے۔ تاہم چیونگم کو لے کر انہوں نے کچھ بھی نہیں کہا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا