English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر سریش چن شٹی کی اردو تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات

share with us

اس ملاقات کے دوران انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کونسل ، محمدعلیم الدین فاؤنڈیشن ، حیدرآباد کرناٹک سوشیل ڈیولپمنٹ فورم ، آل انڈیا اینٹی کرپشن کمیٹی ، سندھے چیرٹیبل ٹرسٹ، صوفیاء مشائخ کمیٹی وغیرہ کے ذمہ داران شیخ عابدعلی ، محمداسدالدین، فراست علی ایڈوکیٹ، عظیم بادشاہ بھالکی ، انجینئر مبشرسندھے ، سید شاہ محمدغوث قادری وغیرہ موجودتھے۔ سریش چن شٹی صدر کاساپا ضلع بیدر کی پہلی دفعہ آمدپر یاران ادب نے ان کی شالپوشی اور گلپوشی کی ۔ جس پر سریش چن شٹی نے شکریہ اداکیااور بتایاکہ بیدر ایک سرحدی ضلع ہے یہاں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں۔ خصوصیت کے ساتھ اردو اور کنڑا کاساتھ ضروری ہے۔ موصوف نے ڈاکٹر ایم ایم کلبرگی کے قاتلوں کی گرفتار ی کے لئے11؍ستمبر کونکالے جارہے احتجاجی جلوس کی تائید کی اور کہاکہ کنڑا اور دلت تنظیمیں بھی اس موقع پر اردو تنظیموں کے ساتھ رہیں گی۔ آخرمیں اعلان کیاگیاکہ 5؍ستمبر بروزمنگل 5بجے شام دفتر یاران ادب ، تعلیم صدیق شاہ بیدر پر مختلف تنظیموں کا اجلاس ہوگا۔ ہندوستان میں قلمکاروں اور ادیبوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف تمام فلاحی، تعلیمی ، اور رفاہی تنظیمیں مل جل کر آواز اٹھائیں گی۔ مزید تفصیلات کے لئے 9141815923پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔ محمدیوسف رحیم بیدری سکریٹری یاران اد ب بیدرنے دردمندتنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ 11؍ستمبر کو نکالے جارہے احتجاجی جلوس میں شامل ہوکر ڈاکٹر ایم ایم کلبرگی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے مطالبہ کوتقویت پہنچائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا