English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکمل احتیاط کے ساتھ قربانی کریں ،صفائی ستھرائی اور پردہ پوشی کا خاص اہتمام کریں :آل انڈیا ملی کونسل

share with us

نیز جن صوبوں میں گؤ کشی غیر قانونی ہے وہاں گائے کی قربانی سے پر ہیز کریں اور دوسروں جانوروں کی قربانی کریں،ہمیشہ یہ پیش نظر رہے کہ ہندوستان ایک سیکولرملک ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں اس لئے ہم ایسا رویہ اور انداز نہ اپنائیں جس سے دوسروں کو تکلیف ہو،کھال ڈھونے میں بھی مکمل احتیاط سے کام لیں ،راستہ پر خون کا داغ دھبہ نہ پڑنے دیں ۔آل انڈیا ملی کونسل سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں یہ بھی کہاگیاہے کہ حکومت ہند اور سرکاری افسران کی عید الاضحی کے ایا م میں مسلمانوں پر مکمل نظر رہے گی اس لئے چاک وچوبند رہیں ورنہ ہماری ذراسی بھی کوتاہی ہمارے لئے پریشانی کاسبب بن سکتی ہے، اس لئے انتظامیہ اور سرکاری عملہ کو ہم ایسا کوئی بھی موقع نہ دیں اور مکمل احتیاط اور قانونی دائرہ میں رہتے ہوئے قربانی کریں ۔آل انڈیا ملی کونسل نے اپنی اپیل میں یہ بھی کہاہے بہتر ہوگا کہ گاؤں اور پنچایت کے تمام مسلمان قربانی سے قبل ایک مشترکہ میٹنگ طلب کرکے اس بارے میں ایک کمیٹی تشکیل دے دیں اور کچھ لوگوں کو حالات پر نظر رکھنے کیلئے مامور کردیں،اگر کسی طرح حالات کو بگاڑنے کی کوئی کوشش ہوتی ہے،کوئی تنازع او رہنگامہ برپا کیا جاتاہے تو پولس اور انتظامیہ سے فوری رجوع کریں اور اپنے ہاتھوں میں قانون نہ لیں،اپنے گاؤں اور محلہ کے غیر مسلموں کو بھی اپنے اعتماد میں لینے کی کوشش کریں اور مکمل طور پر یقین دہانی کرائیں کہ جانور کی قربانی مکمل احتیاط سے کی جائے گی اور ان کے جذبات کو کسی طرح بھی ٹھیس پہونچنے نہیں دیاجائے گا ۔اس موقع پر مزید وضاحت کرتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر منظور عالم نے کہاکہ قربانی ایک عظیم عبادت اورحضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے جس کی اتباع ہر صاحب نصاب مسلمان پر واجب ہے اور ہمیں بڑی تعداد میں قربانی کرنے کا اہتمام کرنا چاہیئے ، عید الاضحی کے ایام میں اللہ تعالی کے نزدیک قربانی سے بہتر کوئی اور عبادت نہیں ہے ،انہوں نے اس موقع پر کہاکہ قربانی میں غریبوں اور پڑوسیوں کو بھی یادرکھیں اور اسلامی تعلیم کے مطابق تین حصوں میں تقسیم کرکے ایک حصہ غرباء کے درمیان تقسیم کریں،ایک حصہ رشتہ داروں اور اقربا ء کے درمین بانٹیں اور ایک حصہ اپنے استعمال کے لئے رکھیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا