English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیزاب قتل معاملہ میں شہاب الدین کو ہائی کورٹ سے نہیں ملی راحت

share with us

اس سے قبل اس معاملہ میں سیوان کی خصوصی عدالت نے 11 دسمبر 2015 کو سزا سنائی تھی۔ عدالت نے قتل میں محمد شہاب الدین کے ساتھ ساتھ راجکمار ساہ، منا میاں اور شیخ اسلم کو بھی عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ نچلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے محمدشهاب الدين کے وکلاء نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی۔ اس معاملہ میں سابق ایم پی اس وقت دہلی کے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ محمد شہاب الدین کو نچلی عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ بہار کے سیوان کے کاروباری چندہ بابو کے دو بیٹوں گریش راج عرف نكو اور ستیش راج عرف سونو کو 16 اگست 2004 کو شہاب الدین کے مبینہ اشارے پر اغوا کرکے تیزاب ڈال کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد 16 جون 2014 کو سیوان کے ڈی اے وی اسکول موڑ کے قریب اس کیس کے چشم دید گواہ چندہ بابو کے تیسرے بیٹے راجیو کو بھی گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا