English   /   Kannada   /   Nawayathi

سفرحج پرجانے والے ائمہ اور موذنین کے اعزاز میں بنگلورو میں تقریب کا انعقاد

share with us

ہرسال کی طرح اس بار بھی ریاست کے سابق وزیراور چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی ضمیراحمد خان نے اپنے صرف خاص سے35ائمہ اور موذنین کو سفرحج پرروانہ کیا۔ اس موقع پروزیراعلی سدرامیا نے ضمیراحمد خان کی اس سماجی خدمات پرخوشی کا اظہارکیا۔وزیراعلی نے گاؤ کشی پرپابندی کی آڑ میں ہو رہے مظالم پرافسوس کا اظہارکیا۔وزیراعلی نے کہا کہ گائے کی حفاظت کے نام پرصرف اقلیتوں پر نہیں دلتوں پربھی ظلم ڈھائےجا رہےہیں۔ گائے کی حفاظت کے نام پرآج صرف اقلیتوں پر نہیں دلتوں پرحملے ہو رہے ہیں۔ یہ غلط فہمی ہے کہ بیف کومسلمانوں کی غذا سمجھاجاتا ہے۔ لیکن کئی طبقےبیف کھاتے ہیں۔ ان میں کئی ہندو بھی شامل ہیں۔ بیف پرپابندی سے صرف مسلمانوں کوتکلیف نہیں ہوگی کسانوں کوبڑا نقصان ہوگا۔تقریب میں ضمیراحمد خان نے کہا کہ وہ گزشتہ20سال سےائمہ اورموذنین کوحج پرروانہ کر رہے ہیں۔ سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے یہ خدمت انجام دیتے آرہے ہیں۔ ریاستی حج کمیٹی کےذریعہ منتخب ہونے والے بنگلورو اورکرناٹک کے دیگر شہروں کے ائمہ اورموذنین کو ہرسال حج کی سعادت حاصل ہورہی ہے۔ ہرسال یہ تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ ضمیراحمد خان کی یہ انوکھی خدمت قابل رشک رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا