English   /   Kannada   /   Nawayathi

دواؤں کی خریداری کے لئے ۲۵۴؍کروڑ ۱۰؍لاکھ روپیہ جاری

share with us

انہوں نے بتایا کہ ریاست کے سبھی سرکاری اسپتالوں میں ۶۱؍ہزار سے زیادہ بیڈ جو باقائدہ بروے کار ہیں ۔ہر بیڈ کے لئے ۲۹؍ہزار روپیہ ادویہ خریداری کے لئے الاٹ کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ سوائن فلو اور ڈینگو کے مریضوں کے لئے ۵؍لاکھ روپیہ کی اضافی رقم سی ایم او کو دستیاب کرا دی گئی ہے۔تاکہ سوائن فلو اور ڈینگو کے مریضوں کے علاج میں کسی بھی طرح کی دقت نہ ہونے پائے۔اسی طرح سیلاب متاثرہ اضلاع میں بھی اضافی بجٹ کا الاٹمنٹ کیا گیا ہے۔جبکہ گورکھپور ضلع کو ایک کروڑ روپیہ زیادہ دئیے گئے ہیں۔محترمہ جھیمومی نے بتایا کہ سبھی سرکاری اسپتالوں میں دواؤں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے گزشتہ ۱۰؍اگست کو ہی بجٹ جاری کیا جا چکا ہے۔ساتھ ہی سبھی چیف میڈیکل افسران کو دواؤں کی خریداری وقت سے یقینی بنانے کی سخت ہدایت دی گئی ہے ۔اس کے باوجود اگر کسی بھی اسپتال میں دواؤں کی کمی پائی جاتی ہے تو اس ضلع کے سی ایم او کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا