English   /   Kannada   /   Nawayathi

آرٹیکل 35(A)کا ہر حال میں دفاع کیا جائیگا

share with us

ذرائع ابلاغ کے مطابق انوائرمنٹل ہال ہندوارہ میں آرٹیکل 35(A)کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ آرٹیکل 35(A)کا دفاع ہر حال میں کیا جائیگا اور کسی کو بھی ریاست کی وحدت ، انفرادیت اور اجتماعیت کو پارہ پارہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ انہوں نے لوگوں کو آرٹیکل 35(A)کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس آرٹیکل سے ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں کو ملک کی دوسری ریاستوں میں رہنے والے لوگوں کے مقابلے میں نہ صرف ایک خصوصی درجہ حاصل ہے بلکہ کوئی بھی بیرون ریاست کا شہری ریاست میں نہ تو جائیداد خرید سکتا ہے اور نہ ہی یہاں کا شہری بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت آرٹیکل 35(A)کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے اس کی ہیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس کیلئے سپریم کورٹ آف انڈیا کا سہارا لیا جا رہا ہے تاہم ریاست کے لوگ آرٹیکل 35(A)کے ساتھ کسی کو بھی چھیڑ چھاڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پوری قوم آرٹیکل 35(A)کے بارے میں متحد ہے اور چند مٹھی بھر لوگ اس خصوصی آرٹیکل کو زک پہنچا کر ریاست کے خصوصی درجے کو ختم کرنے کے جو خواب دیکھ رہے ہیں انہیں پورا نہیں ہونے دیا جائیگا ۔ممبرپارلیمنٹ نے پی ڈی پی کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی حوس نے اس پارٹی کے لیڈروں کو اس قدر اندھا کر دیا ہے کہ وہ اپنے ریاست کی انفرادیت اور اجتماعیت کو پار ہ پارہ کرنے کی سازش میں برابر کے شریک ہے ۔ وزیر اعلیٰ کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی کو خوش کرنے کیلئے دفعہ 370اورآرٹیکل 35(A)کی کوئی اہمیت ان کے پاس نہیں ہے ۔ اس موقعے پر نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر ،نائب صدر چودھری رمضان ، سابق وزیرقانون میر سیف اللہ ، ایم ایل سی قیصر جمشید لون ،سابق وزیر تعلیم محمد اکبر لون اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے بھی آرٹیکل 35(A) کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا