English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی گجرا ت سیلاب متاثرین کی بازآبادکاری: جمعےۃ علماء ہند کی جانب سے313 مکانا ت کی تعمیر شروع

share with us

جمعےۃ علماء ہند جو متاثرہ علاقہ میں روز اول سے راحت رسانی و صفائی کی خدمت انجام دے رہی ہے ، اس نے آج باضابطہ ایک بیوہ خاتون کے مکان کی بنیاد رکھ کر تعمیر کا کام شروع کردیا ہے ۔سنگ بنیاد مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعےۃ علماء ہند اور مولانا عبدالقدوس ندوی نائب صدر جمعےۃ علماء گجرا ت کے ہاتھوں رکھا گیا ۔اس موقع پر مولانا عبدالقدوس ندوی نے بتایا کہ جمعےۃ علما ء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر ہم نے چوتھے مرحلے میں بازآبادکاری کے تحت 313؍مکانات کی تعمیر ومرمت کا بیڑا اٹھایا ہے ، جس میں سے 25؍مکانات کی از سر نو تعمیر ہو گی جب کہ بقیہ مخدوش مکانات کی مرمت کی جائے گی ۔ انھوں نے بتایا کہ سروے میں پایا گیا کہ سیلاب کی زد میں آکر پانچ سو سے ز ائد مکانات زمین دوز یا مخدوش ہوئے ہیں۔مولانا عبدالقدوس نے بتایا کہ ان شاء اللہ جلد ہی مکانات تیار کرکے متاثرین کے حوالے کیے جائیں گے ۔
واضح ہو کہ سیلاب کے بعد جمعےۃ کے چھ ہزا ر سے زائد رضا کاروں نے بلاتفریق مذہب وعقیدہ ہندو اور مسلم بستیوں اور عبادت گاہوں کی صفائی کا بڑا کام انجام دیا تھا ، جس کی چہار جانب سے ستائش ہوئی تھی ۔جمعےۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے بذات خود مقامی جمعےۃ کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی تھی اس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تقویت ملے گی۔کل گزشتہ(۲۷؍اگست ) کو ملک کے وزیر اعظم نے بھی اپنے ماہانہ ریڈیو کے ایک پروگرام میں اسے دیش کی ایکتاکے لیے ایک عظیم اور مثالی عمل قراردیا ۔جمعےۃ علما ء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ جمعےۃ علماء ہندنے دھانیرہ میں صفائی کے علاوہ منظم طریقے سے ہزاروں فوڈ کٹس اور برتنے کے سامان تقسیم کیے، کاروبا ر سے لوگوں کو جوڑنے کے لیے ایک سو سے زائد ٹھیلے تقسیم کیے گئے، اس کے علاوہ رکشہ ریپئرنگ ، گھروں میں بجلی فیٹنگ وغیرہ کی خدمت بھی انجا م دی ہے ۔
آج کی سنگ بنیاد تقریب میں مذکورہ شخصیات کے علاوہ عتیق الرحمن قریشی، محمود بھائی واشول، سلیم بھائی ، صابر بھائی ، مولانا فاروق، مولانا حفیظ الرحمن ، حبیب الرحمن ، یوسف بھائی ، رمضان عالی بھائی ، اشرف بھائی ، زین العابدین ، اسلم بھائی ، مولانا یونس، سلیم ، عارف بھائی اور مولانا ابوالحسن آرگنائزر جمعےۃ علماء ہند وغیر ہ موجود تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا