English   /   Kannada   /   Nawayathi

آدھار ڈاٹا بالکل محفوظ ، بیرونی ایجنسیوں تک رسائی کی تردید

share with us

اتھارٹی نے ان الزامات کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ آدھار بائیو میٹرک سسٹم خود ہندوستان میں تیار کیا گیا ہے اور اس کی سکیورٹی خصوصیات کافی بہتر ہے جن کے ذریعہ غیرمجاز طور پر تفصیلات کا حصول یا ڈاٹا کی منتقلی ممکن نہیں ۔ اتھارٹی نے بتایا کہ بعض مفادات حاصلہ اس طرح کی غلط خبریں پھیلارہے ہیں ۔ ڈاٹا کے معاملے میں کسی طرح کے سمجھوتے کا الزام مسترد کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آدھار ایکو سسٹم میں مختلف رجسٹرارس اور ایجنسیوں کے ذریعہ بائیو میٹرک آلات استعمال ہورہے ہیں اور یہ ایک دوسرے سے ہم آہنگ نہیں ہوتے اسی لئے ایسی خبریں پھیلائی جارہی ہیں ۔ کہا گیا ہے کہ آدھار سسٹم میں استعمال سے قبل بائیو میٹرک آلات کا ہر طرح سے معائنہ کیا جاتا ہے ۔ یہی نہیں بلکہ دیگر کئی سکیورٹی خصوصیات بھی ہے جن کے ذریعہ آدھار ڈاٹا کو محفوظ بنایا گیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا