English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین صورتحال کو بدلنے کی کوشش کر رہا ہے ٗ جنرل بپن راؤت

share with us

پونے میں موجودہ جیو پولیٹیکل صورت حال میں بھارت کے چیلنجز کے نام سے جنرل بی سی جوشی لیکچر تھا اور اسی پروگرام سے خطاب کے دوران جنرل راؤت نے یہ باتیں کہیں۔انہوں نے کہاکہ چین انڈیا کے ساتھ اپنی سرحد پر صورت حال کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور آج ڈوکلام میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق آنے والے دنوں میں ڈوکلام جیسے واقعات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔حال ہی میں لداخ کے علاقے میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان ہاتھا پائی اور پتھر بازی ہوئی تھی۔ اس سے متعلق جنرل راؤت نے کہا کہ ایسے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے ایک مشترکہ نظام پہلے سے موجود ہے۔انھوں نے کہا کہ علاقے کی سلامتی کی صورتحال میں چین مسلسل اپنا دبدبہ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔جنرل راوت کے مطابق پڑوس کے ممالک میں خاص کر پاکستان، مالدیپ اور میانمار میں چین دفاع اور معاشی شراکت داری بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستا ن کے قبضہ والے کشمیر سے چین کا اقتصادی راہداری گزارنا بھی انڈیا کی خودمختاری کو ایک چیلنج ہے انہوں نے کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خطے میں پاکستان نے پراکسی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ دہشت گردتنظیموں پر پاکستان کا اعتماد اور انھیں مسلسل دی جانے والی مدد کے سنگین نتائج نکلیں گے ٗ اس کا خطرہ صرف ہمیں ہی نہیں بلکہ چین سمیت جنوبی اور مشرقی ایشیا کے دوسرے ممالک کو بھی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا