English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگال میں ممتا نے مورتی وسرجن کے ایام میں لائی تبدیلی

share with us

ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس سال درگا پوجا اور محرم ایک ہی دن ہورہا ہے ۔اس لیے مورتی وسرجن یکم اکتوبر کے بجائے 2،3اور 4اکتوبر کو ہوں گے ۔اس سے قبل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دشمی کے موقع پر مورتی وسرجن پر پابندی عاید کردی ہے ۔دشمی یکم اکتوبر ہے۔ ممتا بنرجی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دشمی (30ستمبر)کے موقع پریکم اکتوبر تک مورتی وسرجن نہیں ہوگی ۔کیوں کہ اسی دن محرم ہے اور مورتی بھسان 2اکتوبر کو ہوگی۔ گزشتہ سال بھی ممتا بنرجی نے اسی طرح کی ہدایت جاری کی تھی مگر کلکتہ ہائی کورٹ نے اس پر روک لگادی تھی۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے فیصلے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی ہندو اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری راہل سنہا نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی ممتا بنرجی کی حکومت نے اس طرح کی ہدایات دی تھیں جس پر عدالت نے روک لگا دی تھی ۔راہل سنہا نے کہا کہ ممتا بنرجی لا اینڈر آرڈر کے قیام پر توجہ دینے کے بجائے مذہبی سیاست کررہی ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا