English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈیرہ سچا سودا کے چیف کی سی بی آئی عدالت میں جمعہ کو ہوگی حاضری

share with us

پنجاب کے گورنر اور چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر وی پی سنگھ بدنور کی صدارت میں یہاں راج بھون میں ہریانہ، پنچاب اور چنڈی گڑھ کے سینئر انتظامی افسران و پولس افسران کی چیف ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ایڈیشنل چیف سکریٹری رام نیواس نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ یہ بھی کیا گیا ہے کہ پنجاب اور ہریانہ اپنے اپنے یہاں فسادات کنٹرول کرنے والی سیل قائم کریں گے، جہاں دونوں ریاستوں کا ایک ایک پولیس افسر تعینات کیا جائے گا۔ مسٹر رام نیواس نے کہا کہ ریاست کو مرکز کی جانب سے 18 کمپنیاں دی گئی ہیں جو شام تک پنچکولہ پہنچ جا ئیں گی۔ انہیں صرف پنچکولہ میں ہی تعینات کیا جائے گا۔ اس سے قبل، ریاستی حکومت کو نیم فوجی دستوں کی 43 کمپنیاں ملی تھیں جنہیں حساس مقامات پر تعینات کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے وزارت کو ایک خط لکھ کر چنڈی گڑھ آنے والی تمام ٹرینوں کو آئندہ دو دنوں تک ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ حکم امتناعی کے نفاذ کے باوجود، ڈیرہ کی حمایت کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد کے پنچکولہ تک پہنچنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ حکم امتناعی کی پہلے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں اسلحہ ساتھ نہیں رکھنے کی بات کہی گئی تھی لیکن اب اس میں ترمیم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ حامیوں کو روکنے کے لئے پنچولہ آنے کے اہم راستوں پر رکاوٹ لگانے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کی گئی ہے لیکن وہ دیگر چھوٹے راستوں سے یہاں تک پہنچ رہے ہیں ۔مسٹر رام نواس کے مطابق پنچکولہ میں لااینڈ آرڈر قائم رکھنے کے لئے اور کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے اور ناگزیر فیصلہ لینے کے لئے دوایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولس سطح کے افسران ، 10 ڈیوٹی مجسٹریٹوں اور 10 دیگر آئی پی ایس افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر حالت میں لااینڈ آرڈر کو یقینی بنائے گی اور سیکورٹی فورسز کو کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار رکھا گیا ہے۔ ہوم سیکرٹری کے مطابق، پولیس اور سیکورٹی فورسز ریاست کے تمام حساس مقامات پر گشت اور فلیگ مارچ کر رہے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا